حکومت نے غذائی قلت کا شکار بچوں کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان جلد باقاعدہ طور پر پروگرام کا افتتاح کرینگے۔ پروگرام کے لئے عالمی اداروں سے بھی معاونت لی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پروگرام غذائی قلت کا شکار بچوں کے لئے شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کا نام وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت وزیراعظم غذائی قلت کے خاتمہ کے لئے اقدامات کا اعلان کرینگے اور غذائی قلت کے شکار بچوں پر اس پروگرام کے تحت خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پروگرام کے لئے عالمی اداروں سے بھی معاونت لی جائے گی اس حوالے سے وزیراعظم وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کو بھی خصوصی ٹاسک دینگے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024