امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ نے کئی گھروں کو جلا کر خاک کردیا اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 44تک پہنچ گئی جبکہ 100سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔کیلیفورنیا میں تین مقامات پر جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس نے شہری آبادی کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے، تیز ہواں کے باعث فائر فائٹنگ عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو عملے کو شمالی علاقے سے گزشتہ روز 6اور منگل کو مزید 15افراد کی لاشیں مل گئیں جس کے بعد ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 42ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ فائر کی آگ ایک لاکھ 1 ہزار ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے جس کی لپیٹ میں آ کر 7ہزار عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہے۔کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن کے مطابق جمعرات 8نومبر کو پیراڈائز ٹان میں لگنے والی آگ نے اب تک ایک لاکھ 9ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 6ہزار 400سے زائد رہائشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024