آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت 215ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو یہاں جی ایچ کیو میں ہوئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس نے جیو سٹریٹجک اور ملک کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، کانفرنس میں جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد کے ساتھ آہنی باڑ لگا نے ، بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں سمیت مشرقی سرحد کی صورتحال پر غور ہوا ،کانفرنس میں علاقائی امن کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ملک کے اندر پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،فورم نے ریاستی رٹ برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کا بھی عزم کیا جس سے ملک کا امن استحکام اور خوشحالی سے وابستہ ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024