سندھ حکومت کی متعدد قیمتی ناکارہ سرکاری گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں استعمال ہونے والی قیمتی سرکاری گاڑیاں کراچی میں واقع بلوچستان ہاؤس کے احاطے میں موجود ہیں جہاں ان کی نمبر پلیٹس سمیت پرزے بھی غائب ہوچکے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان ناکارہ گاڑیوں میں سے کئی گاڑیاں غائب بھی ہوچکی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان تمام گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی نیلامی کے لیے ستمبر 2018میں فیصلہ بھی کیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024