وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل اجا گرکرنے اوران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، بلاتخصیص عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں، ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی لیکن آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دیوالی کے حوالے سے کیک کاٹا اورہندؤں کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024