وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ سی پیک پر کوئی تحفظات نہیں ہیں اور منصوبے پر ترقیاتی کام اہداف کے مطابق مکمل کرلیں گے، بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا کوئی پروگرام نہیں، ملکی معیشت کی بہتری میں وقت لگے گا کوئی شارٹ کٹ نہیں، آئی ایم ایف سے معاملات بہتر انداز میں طے کر لیں گے، بیرونی دنیا سے بہتر اشارے مل رہے ہیں، برآمدی آرڈرز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، چین کے ساتھ ایف ٹی اے ٹو کا معاملہ جون تک طے ہوجائیں گے۔لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داد نے کہا کہ پاکستان کو معاشی قوت بنانے کا عزم رکھتے ہیں، تجارتی خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے، ایسے اقدامات کررہے ہیں جن سے درآمدات کم اور برآمدات زیادہ ہوں، برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اب بیرونی ادائیگیوں کا مسئلہ نہیں رہا، دوست ممالک نے سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، آئی ایم ایف سے معاملات بہتر انداز میں طے کر لیں گے۔وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بیرونی دنیا سے بہتر اشارے مل رہے ہیں، برآمدی آرڈرز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا کوئی پروگرام نہیں، ملکی معیشت کی بہتری میں وقت لگے گا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں انڈسٹری زونز کو بہتر بنانے جارہے ہیں، سی پیک پر کوئی تحفظات نہیں ہیں، منصوبے پر ترقیاتی کام اہداف کے مطابق مکمل کرلیں گے جبکہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے ٹو کا معاملہ جون تک طے ہوجائیں گے۔عبدالرزاق داد نے مزید کہا کہ پاکستان میں صلاحیت موجود ہے، سمت درست کررہے ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانا ناگزیر ہے، ٹیکس دیں گے تو ملک چلے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024