وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول فائنل ہو گیا ،وزیراعظم 20 نومبر کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 20 نومبر کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ دو روزتک قیام کریں گے۔خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزرا سمیت مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم دورے میں مہاتیر محمد سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024