لاہور میں دو مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے ،،لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر تبلیغی مرکز کے قریب دودھ لے جانیوالا منی ٹرک الٹ جانے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے، منی ٹرک دودھ لے کر لاہور جا رہا تھا کہ تیز رفتاری اور پھسلن کی وجہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ مزدہ ٹرک کے الٹنے سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا ہے جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، حادثے کا شکار افراد مختلف دیہات سے دودھ شہر لیکر جا رہے تھے۔ادھر میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی کوٹ قاضی منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق کراچی اور مانسہرہ سے تھا، حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024