سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر تے ہوئے استدعا کی ہے کہ نیب سے انکوائری میں تعاون کرنے کو تیار ہوں لیکن اسے گرفتاری سے روکا جائے ۔ منگل کو قائم علی شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب ) کی انکوائری پر اعتراض نہیں لیکن اسے گرفتاری سے روکا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب سے انکوائری میں تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن عدالت نیب کو حکم دے کہ گرفتار نہ کیا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024