وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہو سٹن میں پاکستانی قونصلر جنرل کو عافیہ صدیقی کیلئے قونصلروزٹس کے اہتمام کی ہدایت کردی ہے ، وزٹ کامقصد عافیہ کی صحت اورقانونی حقوق کاتحفظ یقینی بناناہے۔منگل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹرفوزیہ نے ملاقات کی جس میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ کی پاکستان منتقلی پربات چیت ہوئی س موقع پر وزیرخارجہ نے عافیہ صدیقی کیس کے سلسلے میں کاوشوں سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عافیہ صدیقی کیلئے قونصلروزٹس کے اہتمام کی ہدایت کردی،ان کا کہناتھا کہ ہوسٹن میں پاکستانی قونصلر جنرل کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے،وزٹ کامقصد عافیہ کی صحت اورقانونی حقوق کاتحفظ یقینی بناناہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024