فواد چودھری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں : مرزا جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی ایم پی اے محمد مرزا جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعصاب پر نواز شریف اور شہباز شریف سوار ہیں، چوروں نے کرپشن چھپانے کے لئے احتساب کمشن کو تالا لگا دیا، اب پی اے سی کو بند کرنا چاہتے ہیں۔