حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مایوسی پھیلا رہی ہے : ملک ظہیر
فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یوسی فیض پور کے چیئر مین ملک ظہیر احمد نے کہا ہے کہ اتحاد و یگانگت سے بڑے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے اور پاکستانی قوم میں اس کی صلاحیت موجود ہے مگر موجودہ حکمران اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں۔ جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار اہم ہے۔ مسلم لیگ ن بطور اپوزیشن جماعت تنقید برائے تنقید کی بجائے ملک وقوم کے بہترین مفاد کے ذریعے اصلاح کے فرائض سرانجام دیگی۔حکومت مسائل حل کر نے کی بجائے صرف مایوسی پھیلانے پر توانا ئیاں صرف کررہی ہے ۔تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر تحفظات ہیں مگر پوری دنیا اس کا اعتراف کررہی ہے کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں تاریخ ساز ترقیاتی عمل کیسا تھ ساتھ عوام کے معیارزندگی کو بھی بلند کیا گیا۔