پنجاب ٹیچرز یونین کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو گا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ٹیچرز یونین کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو گا جس کی صدارت مرکزی صدر چوہدری سرفراز چیئرمین سید سجاد اکبر کاظمی کریں گے اجلاس میں اساتذہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوںاور تعلیمی اداروں کی بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین چوہدری طاہر وڑائچ ذوالفقارکی قیادت میں اساتذہ رہنماؤں کا وفد اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور روانہ ہو گیا۔