مسجد الحرام انتظامیہ نے دو ماہ سے عائد پابندی اٹھا لی، چھ موذن بحال
مکہ مکرمہ (این این آئی) مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے دوماہ سے عائد پابندی حرم شریف کے موذنوں پر سے اٹھالی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ نے حرم شریف کے چھ معطل موذنوں کو زبانی طور پر بندش ختم کرنے کی اطلاع دیدی البتہ انہیں مقررہ ہدایات کی پابندی کی ضرورت سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔یہ موذن حرم شریف میں اذان دینا شروع کردینگے۔نظام الاوقات جاری کردیا گیا۔