نمونیا کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد
ملتان (سپیشل رپورٹر) نمونیا کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز آگاہی واک نکالی گئی،واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کی جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے بھی شرکت کی،جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نبیل نے شہریوں میں مرض سے متعلق آگاہی لٹریچر پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔