زکریا یونیورسٹی کی 40 کنٹینوں اورفوٹو سٹیٹ دکانوں کی نیلامی آج ہوگی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی چالیس کنٹینوں اور فوٹو سٹیٹ دوکانوں کی نیلامی آج ہوگی،نیلامی کے عمل کی نگرانی چئیرمین کیفے ٹیریا کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر راؤ عبدالقیوم کریں گے،بولی میں سب سے زیادہ کرایہ کی آفر دینے والے شخص کو فوٹو سٹیٹ اور کنٹین تین سال کے لیے دی جائے گی اور ہر سال یونیورسٹی ایس او پیز کے مطابق کرایوں میں دس فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔