شوگر کا عالمی دن کل منایا جائیگا‘ مرض بارے آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس منعقد ہونگی
ملتان ( سپیشل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر کے خلاف عالمی دن کل بروز بدھ 14 نومبر کو منایا جائے گا،اس حوالے سے ملک بھر کی طرح ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں سمیت نجی سطح پر مرض بارے آگاہی سے متعلق سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، اس حوالے سے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں صبح ساڑھے آٹھ بجے آگاہی واک نکالی جائیگی۔