نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں‘ ر حمان ملک
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے حکومت کو نیب قانون میں ترامیم کے تعاون کی کی پیشکش کی ہے تاہم شرط عائد کی ہے اگر حکومت سنجیدگی سے نیب کے قوانین میں ترمیم کرنے کی خواہاں ہے تو پیپلز پارٹی مثبت قوانین سازی کیلئے حکومت سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ لوٹی ہو ئی دولت کو ملک واپس لانا چاہیے مگر اس کیلئے عملی اقداماقت کرنے ہوں گے بلند و بانگ دعوے نہیں ۔ ماضی میں بھی لوٹی ہو ئی دولت لانے کے بہت نعرے لگائے جاچکے ہیں لیکن عملی طور پر کیا ہوا ہے ۔ وزیر اعظم کے مشیر خصوصی نے ماضی کے نعروں کی فائل سے پرنا نعرہ جھاڑ کر دوبارہ انگڑائی لی ہے پریس کانفرنس میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نیب قوانین میں تبدیلی کی خواہاں ہے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی لیکن ہمیشہ یہ دیکھا گیا کہ نیب کو منفی پروپیگنڈہ میں استعمال کیا گیا ۔