وزارت پاور ڈویژن نے کراچی میں بجلی تعطل پر رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت پاور ڈویژن نے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک حکام سے کراچی میں بجلی تعطل پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔پاور ڈویژن کے مطابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی کو 24گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پابند کیا گیا کہ اس رپورٹ میں واضح کیا جائے کہ دھند کی وجہ سے فالٹ آیا یا کوئی اور وجہ بھی تھی۔ پاور ڈویژن نے این ٹی ڈی سی کے ساتھ کے الیکٹر ک سے بھی سسٹم کے حوالے سے وضاحت مانگی ہے ، اس عمل کا مقصد ذمہ داران کا تعین کرنا اور آئندہ سردیوں میں سدباب کرنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تکنیکی جائزہ لیکر دونوں اداروں کی طرف سے ملنے والی رپورٹ وفاقی وزیر کو بھجوا دی جائیگی۔