افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل یکم مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل یکم مارچ 2019ء سے دوبارہ شروع کیاجائے گا۔سیفران اور یو این ایچ سی آر کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاعمل یکم دسمبر سے یکم مارچ تک موسم سرما کے باعث مؤخر کیاجائے گا، اس دوران رجسٹرڈ افغان مہاجرین چاروں صوبوں میں یو این ایچ سی آر کے دفاتر کسی قسم کی مشکلات کے باعث مدد حاصل کرسکتے ہیں۔