عثمان بزدار کا وسیم اکرم سے موازنہ مضحکہ خیز ہے:سرفراز نواز
لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا وسیم اکرم کا موازنہ مضحکہ خیز اور ناانصافی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کے سب سے بڑے صوبے کے کپتان کو ایک مشکوک اور میچ فکسنگ سکینڈل مین جرمانہ ادا کرنیوالے شخص کے ساتھ ملانا صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ وسیم اکرم نے جسٹس قیوم کمشن رپورٹ میں جرمانہ ادا کیا ہے وہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کو صاف شفاف ہونا چاہیے اگر وہ وسیم اکرم جیسے ہو گئے تو پھر پنجاب کی کیا حالت ہو گی اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ ایک ایسا شخص جس نے پیسوں کے لیے ملک کی عزت کا سودا کیا اسکی حوصلہ افزائی اور اسے رول ماڈل بنا کر پیش کرنا سمجھ سے باہر ہے۔نوے کی دہائی میں پاکستان کرکٹ کو میچ فکسنگ جیسی خطرناک برائی کا سامنا تھا اور وسیم اکرم اس کے مرکزی کردار تھے لیکن وزیراعظم پاکستان کو اس موقع پر ایسے مشکوک شخص کی مثالیں دینے سے گریز کرنا چاہیے۔