پی سی بی انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیصل آباد نے دفاعی چیمپئن لاہور کو سنسنی کے مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر پی سی بی فیوچر پروگرام انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں لاہور ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 190رنز بنائے۔ حماد ستار نے 68، حافظ عثمان ندیم نے 35 ، عمر ایمان نے 30 رنز بنائے۔ فیصل آباد کی جانب سے باولنگ میں محمد اویس اور علی اسفند نے تین جبکہ محمد ابتسام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 191 رنز کا ہدف فیصل آباد 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔ کپتان سمیر ثاقب 43، محمد ابتسام 42 اور محمد وقاص 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کے منیب واصف نے تین اور منیب ظفر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فیصل آباد کے محمد اویس اور محمد ابتسام کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ جبکہ لاہور کے عمر ایمان کو ٹورنامنٹ کا بہتر ین آل راونڈر اور فیصل آباد کے ارحم نواب کو بہترین باولر قراردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف آپریٹنآفیسر سبحان احمد کی جانب سے کھلاڑیوں میں 8 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ فاتح ٹیم کو تین لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔