ممنوعہ اور غیر معیاری اشیاء خورونوش فروخت کرنے پر12 فوڈ پوائنٹ سیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 12پوائنٹس کو ممنوعہ اور غیر معیاری اشیاء خورونوش فروخت کرنے پر سیل کر دیا 3750کلو مضر صحت، باسی، خراب مچھلی تلف کرتے ہوئے زیڈ کے فش کمیشن ایجنٹ ، ندیم بٹ فش اور فش گودام کو سیل کر دیاگیا گنج منڈی میں 2گٹکااور2چھالیہ گودام سیل کر دیے دونو ںگوداموں سے 13575ون ٹوون اور 4000جے ایم گٹکا ساشے برآمدکئے گئے۔ٹیکسٹائل رنگوں،برادہ کی ملاوٹ سے مرچیں، مصالحہ جات تیار کرنے اور ناقص سٹوریج پر2گرائنڈنگ یونٹ سیل کردئے گئے600کلوسے زائد ملاوٹی مصالحہ جات برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔