دو بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے گھریلو تنازعہ پر دو بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی اور بدفعلی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بری کر دیا ہے، عدالت نے تھانہ کلر سیداں میں درج گھریلو تنازعہ پر دوبیٹیوں اور بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم تو قیر حسین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت مکمل کرنے کے بعد خارج کر دی ، عدالت نے تھانہ کلر سیداں میں درج بد فعلی کے مقدمہ میں ملوث ملزم قیس عرف قیصر کو بروئے راضی نامہ بری کر دیا ہے۔