زاہد کاظمی پارٹی کا اثاثہ ہیں،قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،عمران خان
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء زاہد حسین کاظمی کی وزیر اعظم سے ملاقات کی وزیر اعظم عمران خان نے زاہد کاظمی کی پارٹی کیلئے قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پی ٹی آئی آج حکومت میں ہے اس میں ان کا بہت بڑا کردار ہے گزشتہ روز بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کے مرکزی رہنماء زاہد کاظمی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زاہد کاظمی مستقبل میں بھی پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرینگے ان کی پارٹی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا اس موقع پر زاہد کاظمی نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کے لئے ہر اچھے برے دنوں میں اس کے ساتھ رہیں گے۔