بیگناہ اخبار فروش کو بغیر کسی مقدمے کے گرفتار اور تشدد کرنے والے تفتیشی سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کھنہ میں بیگناہ اخبار فروش کو بغیر کسی مقدمے کے گرفتار کرلیا گیا جس پر تفتیشی نے تشدد بھی کیا اور دھمکی دی کہ اسے دوسرے مقدمے میں بھی ملوث کیا جا سکتا ہے معززین علاقہ اور اخبار فروشوں کے اصرار پر منصور احمد کو مجاز عدالت میں پیش کیا گیا جسے عدالت نے بیگناہ کرکے تفتیشی مائیکل گل کی سرزنش کردی الیکشن بورڈ راولپنڈی اخبار فروش یونین کے چیئرمین محمد مشتاق عباسی سیکرٹری افتخار ستی دیگر رہنمائوں شفیق احمد ستی ، عقیل احمد عباسی ، نثار ستی ، سردار حنیف عباسی ، فیصل خان ، محب الرحمٰن اور حنیف عباسی نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری ، آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ تفتیشی سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔