حکمران نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں، سجاد خان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راولپنڈی سے این اے 60سے امیدوار سجاد خان نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ مسلم لیگی قیادت کیخلاف یکطرفہ احتساب شروع کررکھا ہے۔ حکمران میاں نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔ اس لئے وہ ان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر حکومت نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ پیر کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جرأت و استقامت کا کوہ ہمالیہ ہیں وہ کورٹ میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں بھگت چکے ہیں لیکن ان کے پایۂ استقلال میں لغزش نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد نواز شریف کی کال پر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔