پابندی کے باجود قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں ملوث دو ملزمان کو سزا ،دو بری
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے پابندی کے باجود قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں ملوث ملزم عبدالرشید کو 20ہزار روپے جرمانہ جب کہ ملزم ضمیر احمد کو عرصہ حوالات شامل کرتے ہوئے سزا دی اور 1830روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، دو ملزمان عبداللہ اور عثمان معاویہ کو بری کردیا۔