اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر بھرتی ، 2014 ء والے ایجوکیٹرز کو ریگولر کیا جائے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے مرکزی چیئرمین طاہر محمود راجہ ، ضلعی چیئرمین راجہ شاہد مبارک ، مرکزی نائب صدر سید حامد علی شاہ ، ضلعی صدر قاضی محمد عمران ، جنرل سیکرٹری راجہ اورنگزیب ، ضلعی نائب صدر ملک ظہیرالدین بابر ، محاسب پی ٹی یو چوہدری اختر ساجد ، سٹی صدر عظمت عباسی اورسٹی جنرل سیکرٹری زاہد صابر نے کہا ہے کہ اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر بھرتی کی جائے 2014 ء والے ایجوکیٹرز کو ریگولر کیا جائے 2002 ء سے بھرتی کئے گئے اساتذہ کو تاریخ تقرر سے ریگو لر کیا جائے دوسرے صوبوں کی طرح پنجاب کے اساتذہ کو بھی ٹائم سکیل دیا جائے صوبائی حکومت کی ٹرانسفر پالیسی نے پنجاب بھر میں اساتذہ کو ذہنی کشمکش میں ڈال رکھا ہے جس سے اساتذہ میں پریشان بڑھ رہی ہے وزیر تعلیم الگ سے روزانہ نیا ٹویٹ دے دیتے ہیں اساتذہ رہنمائوں نے ان خیالات کا ایوان وقت میں کیا انہوں نے کہا کہ بوائز سکولوں میں مرد ٹیچر اور گرلز سکولوں میں خواتین ٹیچرز بھرتی کئے جائیں جبکہ تمام ڈی ڈی اوز صاحبان اپنے ماتحت سٹاف کی سروس بک کی فکسیشن ، پے بلز ، بقایا بلز ، ریگولرائزیشن اور اے سی آر کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اساتذہ رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو ان کا معاوضہ فوری ادا کیا جائے پیک کے امتحان میں پرائیویٹ سکولوں کو بھی شامل کیا جائے کمپیوٹر ٹیچرز سے غیر تدریسی ڈیوٹی نہ کرائی جائے کلر سیداں کے اساتذہ کو ہل الائونس ، مری ،کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے برابر کیا جائے رخصت اتفاقیہ پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے گرلز سکولوں میں لیڈی ٹیچرز کے انڈر ایج بچوں کیلئے ڈے کیئر سینٹر بنائے جائیں بقایا جات کی ادائیگی کے نظام کو آسان بنایا جائے پروموشن میں50 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کیا جائے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلے کا بوجھ ڈسٹرکٹ اساتذہ پر نہ ڈالا جائے ۔