بلاتفریق رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں : راؤ ظفر
ملتان (نامہ نگار خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر اور جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ہم کی خوشنودی کے لئے نہیں اﷲ اور اس کے رسولؐ کی رضا کے لئے کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ اسلامک مائیکرو فنانس کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کاروبار کے لئے 60 بے روزگار افراد کو بلاسود قرضے کے چیکس دئیے گئے تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کی ڈائریکٹر اسلامک مائیکرو فنانس نعیم چشتی نے بتایا کہ ہم اب تک چھوٹے روزگار کے لئے 94 افراد کو دو کروڑ روپے کا قرضہ دے چکے ہیں ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ رزق حلال کمانا عین عبادت ہے اﷲ اور اس کے رسولؐ کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ممتاز عالم دین مولانا انعام اﷲ نے درس قرآن دیا ظفر اقبال‘ کنور محمد صدیق ‘ چودھری محمد امین‘ شیخ ندیم ‘ اسرار حسین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔