انجمن پٹواریان کے عہدیداروںکی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس سے ملاقات ، مسائل پر گفتگو
خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت ) گزشتہ روز انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر چوہدری نور سلطان سہو کی قیادت میں تحصیل خانیوال کے صدر چوہدری ریاض حسین سہو، جہانیاں کے صدر راؤ محمدارشاد، کبیروالا کے صدر ملک اللہ دتہ نائچ، مہر سردوں احمد سٹھو،چوہدری محمدرمضان ، ظفر اقبال ودیگر عہدیداران کی نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغاظہیر عباس شیرازی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر انجمن پٹواریان نے درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی نے ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔