پاکستان سرائیکی پارٹی کی جانب سے صوبہ یاددہانی کیمپ جاری
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام حکومت کے وعدے کہ 100دن میں صوبہ بنائیں گے۔ آج 86 روز گزر چکے ہیں بقایا 14دن بچے ہیں مگر ابھی تک حکمرانوں کی طرف سے الگ صوبے کے لئے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ اسی لئے پاکستان سرائیکی پارٹی نے حکمرانوں کو یاددہانی کرانے کے لئے 100دن مکمل ہونے تک کیمپ لگایا ہے جو 100دن کے مکمل ہونے تک چوک نواں شہر پر جاری رہے گا جس کی قیادت مرکزی صدر ملک اﷲ نواز وینس‘ چیف آرگنائزر حاجی احمدنواز سومرو کر رہے ہیں۔ سٹی صدر شعیب نواز بلوچ‘ صابر لنگاہ‘ محمدعدیل‘ ملک صفدرحسین‘ نذیربلوچ‘ محمد اسماعیل‘ نذیراحمد تھہیم‘ راشدحسین لنگاہ اور دیگر پارٹی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔