بیرونی قوتیں ملک میں انتشار کو فروغ دینے کیلئے سرگرم ہیں : اشرف قریشی
ملتان (سپیشل رپورٹر) ملک میں نئی غلط روایات اور اختلافات کو جنم دیا جا رہا ہے جن کی وجہ سے عوام میں بے چینی عدم تحفظ پھیل رہا ہے یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد اشرف قریشی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک سے فرقہ وارایت لسانیت تعصب نفرت کو ختم کرنے کیلئے عوام سے ووٹ حاصل کئے تھے اور اب وزیر خارجہ لسانی سرائیکی صوبے بنانے کے خواہش مند ہیں۔ بیرونی قوتیں ملک میں انتشار کو فروغ دینے کے لئے سرگرم ہیں۔