ریاست مدینہ کے قیام کیلئے مواخات اورمیثاق مدینہ والی پالیسی اختیار کرنا ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسلم فرمانرواؤں کو وحدت اسلامی نہیں محض اپنی حکمرانی عزیز ہے ،کسی ایک کی پابندیوںپر خوشیاں منانے یاچپ سادھ لینے والے یاد رکھیں مسلم ممالک کو ایک ایک کرکے مارنا امریکی ایجنڈا ہے مسلم ممالک تحفظ چاہتے ہیں تو ایک ہو جائیں،مٹی پاؤ وقت گزارو پالیسی ختم کرکے مسائل کا دیرپا حل تلاش کیا جائے جو سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ قبول نہیں کررہے وہ سپریم کورٹ کی نظر ثانی کا فیصلہ کیسے قبول کریں گے؟ ، ریاست مدینہ کے قیام کیلئے انتقام کے بجائے مواخات اورمیثاق مدینہ والی پالیسی اختیار کرنا ہوگی ،عید میلاد النبیؐ کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان خوش آئند اور زندہ قوموں کی نشانی ہے ، حکومت اور وزارت اطلاعات خلیفہ راشد نواسہ رسول امام حسن ؑ کے یوم شہادت کو نظر انداز کرنے کا نوٹس لے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ عہدو پیمان کی مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ محرم کمیٹی عزاداری سیل کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔