تمام تعلیمی اداروں میں طلباء کو اسوہ حسنہ بارے درس دیا جائے: مختار حسین
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائر سیکنڈری سکول ملتان میں ضلع ملتان کے تعلیمی افسران اور ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز مردانہ و زنانہ کے سربراہان کا اجلاس زیر صدارت مختار حسین چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ہوا جس میں محمد ریاض خاں ڈی ای او سیکنڈری راؤ جاوید رفیق ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ مسز نصرت فردوس ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ رانا ولایت علی ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان اور روشن بادشاہ خان پرنسپل کمپری ہنسیو سکول ملتان نے خصوصی طور پر شرکت کی مختار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائمری مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ہر روز آدھ گھنٹہ کے لئے طلباء و طالبات کو اسوہ حسنہ بارے خطاب کرتے ہوئے سچے اور پکے مسلمان بننے کا درس دینا ہے 19 نومبر سوموار کو عیدمیلادالنبیؐ ضلعی سطح کی تقریب آرٹس کونسل ہال ملتان میں ہو گی متعلقہ ڈی ای اوز کو کل تک نام لکھوا دیں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو خصوصی انجام اور حصہ لینے والے طلباء کو حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دیں گے۔