ضلع ملتان کے سرکاری سکولز میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں: مدثر ریاض
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) ڈ پٹی کمشنر ملتان مدثرریا ض ملک نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کا راز ان کے بنیادی تعلیمی نظام میں پوشیدہ ہے۔ حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے کو ترجیح بنا کر سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے پراجیکٹ دیے ہیں تاکہ بنیادی تعلیمی ڈھانچہ موثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان کے سرکاری سکولز میں نئے کلاس رومز، آئی ٹی لیبارٹریز اور چار دیواری سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف سرکاری سکولوں میں سہولیات اور طلباء کا تعلیمی معیار چیک کرنے کیلئے دورہ کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ایجوکیشن مختار احمد اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ناصر شہزاد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گھنٹہ گھر میں مختلف کلاسز کے طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولز میں تعلیمی معیار بہتر بنانے تک ضلعی انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی۔