رواں سال میپکوکے لائن لاسز میں5 . 0فیصد کمی
ملتان (نامہ نگار خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2018-19ء کے دوران ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لائن لاسز کی مد میں اعشاریہ 5فیصد کمی کی ہے جس سے میپکو کو 48کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے ۔گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے چار مہینوں جولائی تا اکتوبر کے دوران لائن لاسز کی شرح 16فیصدتھی جو رواں سال کم ہوکر 15.5فیصد رہ گئی ہے ۔ جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران میپکو ملتان سرکل نے پروگریسو لائن لاسز کی شرح میں 1.7فیصد کمی کی ہے ۔ مظفرگڑھ سرکل نے 1.6فیصد، بہاولنگر سرکل نے اعشاریہ ایک فیصد اور خانیوال سرکل نے اعشاریہ ایک فیصد کمی کی جبکہ رحیم یار خان سرکل کے پروگریسولائن لاسز 20.6فیصد کی شرح پر گزشتہ سال کے عرصہ میں برابر رہے ۔