زندگی کو بہتر بنانے کے لئے فیملی پلاننگ وقت کی اولین ضرورت ہے: خضر حیات
خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مہر خضر حیات ہانسلہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں فیملی پلاننگ معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لئے وقت کی اولین ضرورت ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو اس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے محکمہ بہبود آبادی فیملی پلاننگ بارے شعور و آگاہی دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری فیملی پلاننگ بارے محکمہ بہبود آبادی کی کوششوں میں ساتھ دے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن سنگین مسائل کا سامنا ہے ان میں بڑھتی ہوئے آبادی سر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ ہر شہری فیملی پلاننگ پر عمل کر ے تو ایک خوشحال معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے ۔