آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپئن شپ شروع ہو گئی، ابتدائی روز 11 میچز کے فیصلے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں شروع ہو گئی، ابتدائی روز 11 میچز کے فیصلے ہوئے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی جانب سے کردہ تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں کے پہلے میچ میں ایران کے یونس تلاور نے پاکستان کے عبداﷲ کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں بھارت کے بریندن سریانا نے پاکستان کے احمد احتشام کو 6-2، 6-0، برطانیہ کے رونان سہنائی نے پاکستان کے عبداﷲ عدنان کو 7-5 اور 6-3، پاکستان کے شعیب خان نے اپنے ہم وطن کھلاڑی محمد حادین کو 6-0 اور 6-0، ترکمانستان کے بیرک اولاس انک نے پاکستان کے ذلان خان کو 6-2 اور 6-1، پاکستان کے احمد کامل نے ہم وطن کھلاڑی اسامہ خان کو 6-1 اور 6-3، پاکستان کے سبحان بن سالک نے ہم وطن کھلاڑی عبدالی مالک محمد کو 6-1 اور 6-1، پاکستان کے سمیع زیب خان نے ہم وطن کھلاڑی سمیر احمد چوہدری کو ہرایا۔