آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ اور جنوبی افریقی کرکٹر ڈی ویلیرز کی پاکستان آنے سے معذرت
لاہو ر( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کے لئے رضا مندی ظاہر کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ اور جنوبی افریقی کرکٹر ڈی ویلیرز نے پاکستان آکر کھیلنے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق دونوں غیرملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پہلی بار معاہدہ ہوا ہے ۔ معاہدے کے تحت آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ اور جنوبی افریقن کھلاڑی ڈویلیرزصرف یو اے ای میں شیڈول پی ایس ایل میچز میں شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 4 کیلئے پاکستان میں ہونے والے میچز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے اور وہ یو اے ای میں شیڈول میچز میں حصہ لیں گے۔