حقیقی بے گھر لوگوں کا اصل ڈیٹا اکٹھا کرکے اپنا گھر سکیم کامیاب ہوگی،اسرار الحق
اسلام آباد (نامہ نگار) فیڈریشن آف ریٹیلرز پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر اسرا الحق مشوانی نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنا گھر سکیم کامیاب بنانے کے لیے حقیقی بے گھر لوگوں کا اصل ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے یہ ڈیٹا مل جانے کے بعد اپنا گھر سکیم کامیاب ہوجائے گی اور مستحق افراد بھی اس سکیم سے مستفید ہوجائیں گے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کوئی ایسا میکانزم بنائے جس سے پہلے مرحلے میں انہیں ہی گھر ملے جن کے پاس پہلے سے اپنا کوئی گھر نہیں ہے اور دوسرے مرحلے میں حکومت ان شہریوں کے لیے سکیم لائے جو اپنے بچوں کے لیے الگ گھر تعمیر کرنے کے خواہش مند ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسسکیم نے شہریوں میں ایک امیدپیدا کردی ہے لیکن اگر میرٹ پر کام نہ ہوا تو اس بہترین سکیم کے مطلوب نتائج نہیں مل سکیں گے۔