محمد ثقلین نے قومی ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ محمد ثقلین کا قومی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عماد شکیل بٹ ، محمد عرفان سینئر، رضوان سینئر، راشد محمود، تصورعباس، توثیق احمد، عمر بھٹہ اور علی شان جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں گرین شرٹس دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔ سابق کوچ کا کہنا تھا کہ انہی کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں ارجنٹائن کو زیر کیا، آسٹریلیا کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، بیلجیئم کے خلاف غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور اگر یہ کھلاڑی صرف اپنی گیم پر فوکس کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستانی ٹیم ابتدائی مرحلے میں ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو۔