21 گیندوں پر ففٹی ،آسٹریلوی بلے باز ایلیزا ہیلی نے ریکارڈ بنا ڈالا
گیانا (اے پی پی) آسٹریلوی بلے باز ایلیزا ہیلی نے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر ففٹی بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔