انشاء اللہ جلد ہی تاجروں کو ٹیکس مد میں ریلیف ملے گا :طارق وحید بٹ
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انجمن تاجران جناح روڈ گوالمنڈی کے صدر طارق وحید بٹ ،جنرل سیکرٹری بلال خان نے فیصل حمید سمیت دیگر تاجران کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتحب صدر سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔طارق وحید بٹ نے کہا نو منتحب چیمبر کے صدر سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور امید کرتے ہیں تاجروں کے مسائل حل کرنے میں نومنتحب صدر اپنا کردارادا کریں گے ۔ جنرل سیکرٹری بلا ل خان نے کہا کہ پچھلے کافی عرصہ سے گوالمنڈی تاجران کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اب امید ہے انشاء اللہ نو منتحب صدر ہمارا ساتھ دیں گیں اور جلد ہی تاجروں کو ریلیف ملے گا ،انہوں نے کہا بہت جلد پھر ملاقات کر کے صدر چیمبر آف کامرس کو تجویز دیں گے تا کہ تاجروں کے دیرینہ مسائل کا مستقل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔