حضرت پیر فقیر اللہ بکوٹی ؒ کا 96واں سالانہ تین روزہ عرس 16 نومبر سے شروع ہوگا
کوھالہ ( نامہ نگار ) سرکل بکوٹ خطہ کوہسار مری اور آذادکشمیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت پیر فقیر اللہ بکوٹی رح کا سالانہ 96واں عرس مبارک زیارت لال شریف بکوٹ میں 16نومبر بروزجمعہ کو ہوگا تین روزہ عرس کی اختتامی دعا 18 نومبر بروز اتوار دوپہر ایک بجے سجادہ نشین بکوٹ شریف صاحبزادہ پیر ظاہر بکوٹی کروائیں گے ۔پیر ظاہر بکوٹی سجادہ نشین دربار عالیہ بکوٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تین روزہ بابا جی کے عرس کی تمام محافل میں قران خوانی محفل نعت اور درس و تدریس قرآن پاک و حدیث ھوں گی جس میں آزادکشمیر کوہ مری سرکل بکوٹ گلیات اور ہزارہ کے جید علماء کرام اور نعت خواں شریک ھوکر اپنا بیان قران وسنت کی روشنی میں شرکاء سامنے رکھیں گے ۔پیر ظاہر بکوٹی نے کہا کہ حضرت پیر فقیر اللہ بکوٹی نے اس خطے میں مسلمانوں کو دین کی حقیقی روشنی سے روشناس کروایا اور کوہ مری سے لے کر سرکل بکوٹ کے کونے کونے میں اسلام کا پیغام پہنچایا اور پہلی بار نماز جمعہ باقاعدہ باجماعت شروع کروائی انکا دنیا سے پردہ فرمانے کا سال 1922 ھے اس حساب سے انکا یہ 96واں سالانہ عرس ہوگا۔