حکومت کاروباری طبقے کی ضروریات پوری کرے،سجاد سرور چوہدری
اسلام آباد( نامہ نگار)سارک ایس ایم ای کمیٹی کے وائس چیئرمین سجاد سرور چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کی مشکلات کو سمجھے یہ طبقہ حکومت سے مراعات نہیں مانگ رہا بلکہ چاہتا ہے کہ ان کی جائز ضرورتوں کو پورا کیا جائے اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تجارتی توازن بہتر بناکر ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنائے جاسکتے ہیں اور درآمدات کی بجائے برآمدات ذیادہ ہوں تو معاشی صورت حال بہتر ہوتی ہے اس کام کے لیے بنیادی بات یہ ہے کہ توانائی کے انفراسٹرکچر کی جانب توجہ دی جائے گیس اور بجلی کی فراہمی ضنعتی یونٹس کے لیے لازمی بنائی جائے تاکہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے ضروری ہے کہ اعتماد سازی کے ماحول کو فروغ ملے حکومت اور ملک کے تجارتی چیمبر مل کر باہمی مسائل حل کرسکتے ہیں اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔