عشق رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا ، راشدعلی گردیزی
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان فلاح پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر پروفسیر سید راشدعلی گردیزی نے کہاہے کہ ماہ میلادشریف کو ''ماہ فروغ عشق رسول ''منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق رسول کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا سیرت طیبہ کی روشنی میں ہی ترقی کا سفر کیا جاسکتا ہے سیرت طیبہ سے امت مسلمہ کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت کیلئے نصاب ہے جو انفرادای معاملہ سے اجتماعی اور نظام حکومت تک رہنمائی کرتی ہے۔ سیرت طیبہ کی روشنی میں ہی زندگی اتباع رسول میں بسر کرنے اورپاکستان سے محبت کرنے کا عہد کرنے سمیت ا س ضمن میں دستخطی مہم چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکے ہمراہ علماومشائخ ونگ کے مرکزی رہنما علامہ محمد رفیق قادری ، صوبائی رہنمامحمد زبیربیگ،ضلعی رہنما ڈاکٹر قاضی محسن عطااورعبدالمجید بھٹی بھی تھے۔