علاقہ چونترہ میں قبضہ مافیا ؟
مکرمی!پاکستان کے حصول کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیئے بدقسمتی سے لینڈ مافیا نے ارض پاک پر اپنے پر پھیلا دیئے۔آمروں اور عوامی حکومتوں کے مختلف ادوار میں جنم لینے والے پراپرٹی ڈیلروں نے دھرتی ماں کی بے حرمتی کا سامان پیدا کرکے ملک دشمنی کا جو دھندہ شروع کی تھا آج وہ ایک انتہائی منافع بخش کاروبار بن چکا ہے موجودہ بظاہر عوامی حکومت جیسے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وزیراعلٰی پنجاب جناب عثمان بزدارنے پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف جہاد کا اعلان کررکھا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے انتہائی نواحی علاقہ چونترہ میں حکومت کے آتے ہی قبضہ گروپ کی سرگرمیاں تیز سے تیز تر ہوگئی ہیں اور غریب شریف النفس زمینداروں کی زمین ا خطرہ میں پڑگئی ہے اس لئے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی وساطت سے وزیراعلٰی پنجاب سے استدعا ہے کہ چونترہ این اے 59 راولپنڈی میں قبضہ گروپ کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے۔(چودھری حفیظ اقبال خان سنگدال 0334-5446212)