صراط مستقیم پر چلیں!
مکرمی!قوم میں جو شدید خرابیاں اور برائیاں پیدا ہوچکی ہیں دنیا پرستی اور مادہ پرستی کی آخری حدوں کو پہنچ رہی ہے،فسق و فجور کی بہتات(جھوٹ،بددیانتی،کمزورں کا استحصال،تکبر،بڑبازی،چغلی،بے ہودہ گفتگو،بے پردگی،نمودونمائش،شنت کے طور پر داڑھی ،حلال و حرام میں تمیز نہ کرنا،بے بنیاد عقائد اور انسان پرستی اور قبرپرستی،تفرقہ اور گروہ بندی،انسان کو بلا امتیاز قتل کرناٌ) ۔ آج کے مذہبی پیشواء اللہ تعالٰی کی شدید تنبیہ کو نظر انداز کرتے نظر آتے ہیں۔قوم میں سیکولرزم اور لادینت فروغ پارہی ہے گروہ بندی اسلام میں ممنوع ہے لیکن مذہبی پیشواء گروہ بندی کو فروغ دے رہے ہیں قوم کے مذکورہ بالا حالات کی وجہ سے قوم پر بڑی بڑی دنیاوی آفات نازل ہورہی ہیں ۔ زلزلے آرہے ہیں،سیلاب آرہے ہیں۔قوم اپنی شدید خرابیوں پر غور کرے اور برائی اور ظلم کا راستہ ترک کرکے اللہ اور اللہ کے رسولؐ کا راستہ اختیار کرے۔اگر قوم نے راہ راست اختیار نہ کی تو قوم شدید تر غذابوں کے گھیرے میں آجائے گی۔(محمد مشتاق احمد راولپنڈی)