نیک اعمال کا صلہ جنت
مکرمی!مسلمانوں کو اپنی دینوی اور اخروی زندگی کی بہتری کیلئے اسلامی تعلیمات کی پروی ضروری ہے : اگر ان کو نظر انداز کردیا جائے تو انسان کے گمراہی کے راستوں پر منحرف ہوجانے کے قومی امکانات ہیں یوں وہ دنیاوی امور میں بھی قدم قدم پر راہ راست پر چلنے کیلئے احکام الٰہی کا علم حاصل کرنے کا محتاج ہے۔اسلامی تعلیمات ،قرآن پاک کا ترجمہ پڑھے،سننے اور سیکھنے سے حاصل ہوتی ہیں۔اس بارے میں غفلت سے انسان ہم دنیاوی زندگی اور آخرت میں بھی ناکامی،مایوسی اور پریشانیوں سے دوچار ہوسکتے ہیں ۔یاد رہے کہ اللہ تعالٰی کے بتائے ہوئے اصول اور احکامات تمام برائیوں غلط کاریوں اور خرابیوں سے انسان کو راہ راست پر راغب اور مائل کردیتے ہیں ۔قرآن حکیم میں دنیاوی زندگی کو محض عارضی امتحان گاہ کہا گیا ہے کیونکہ ہر انسان نے اپنی معینہ زندگی کی مدت پوری ہونے پر موت سے ہمکنار ہونا ہے۔(مقبول احمد قریشی ایڈووکیٹ)